محسن عباس، فاطمہ سہیل کے درمیان خلع ہوگئی

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کی فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ فاطمہ سہیل نے عدالت میں علیحدگی کی درخواست دے رکھی تھی۔درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ صلح نہیں ہوسکتی اور نہ وہ ایسا کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کا میرے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں، بیٹے کی پرورش خود کروں گی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں