Qandeel khan

عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

ملتان(نیوزڈیسک) ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم وسیم کوعمر قید کی سزا سنا دی جبکہ مفتی عبدالقوی کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل اور گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے 15 جولائی 2016 کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ماڈل کے بھائی وسیم کو مرکزی ملزم قرار دے کر گرفتار کیا تھا جس نے بعد میں جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

کیس کی آخری سماعت میں ملزمان وسیم،مفتی قوی، حقنواز، اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔ قندیل بلوچ کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھیں ۔

یاد رہے کہ اس اہم کیس کا فیصلہ 3 سال 2 ماہ اور 11دن کے طویل عدالتی کارروائی کے بعد سنایا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں