“بھارت اور ایران کی نارضگی ،ٹرمپ ایران کے حوالے سے اپنے بیان سے مکر گئے ، عالمی مصالحتکار فیصل محمد

بروسلز(سید مظفرحسین بخاری+سٹیٹ ویوز) امریکی صدر نے سعودی عرب ایران تنازعہ اور پاکستان کے کردار پر گفتگو کے دوران پاکستانی وزیر آعظم عمران خان سے ایران سے بات کرنے کے لیئے کہا تھا تاہم بھارتی قیادت اور ایران کی جانب سے اعتراض پر ٹرمپ اپنے بیان سے پھر گئے اس بات کا انکشاف بین القوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے کہی..

انھوں نے کہا ٹرمپ کے قریبی ذرائع نے بھی اس امر کی تصدیق کی تھی تاہم ایران اور بھارت کی جانب سے جب یہ کہا گیا کہ ایک جانب ٹرمپ پاک بھارت میں خود ثالث بننے کیلئے تیار ہیں

اور دوسری جانب ایران کے حوالے سے عمران کو ثالث بنانے کی بات کرنے پر بطور ثالث خود ٹرمپ کی پوزیشن کمزور نظر ہوتی ہے بلکہ اس سے پاکستان کی سیاسی اہمیت بڑھے گی جو کہ فی حال امریکی ایجنڈے میں شامل نہیں..

فیصل محمد نے کہا اسی نارضگی کی وجہ سے ایرانی صدر روحانی نے مسلئہ کشمیر پر کوئی بات کرنا مناسب نہ سمجھا اور ٹرمپ بھی اپنے بیان سے پھر گئے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں