ماہرہ خان کا منفرد ہئیر اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز

پیرس ماہرہ خان نے پیرس فیشن ویک میں ریمپ پر دیدہ زیب واک کر کے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔اداکارہ ریمپ پر سفید شرٹ کے اوپر لیدر جیکٹ کے ساتھ کالے رنگ کی چمکدار تنگ جینز کے ساتھ ’کارل لیگر فیلڈ‘ کے مخصوص ہئیر اسٹائل میں غضب ڈھا رہی تھیں۔

ییرس فیشن ویک میں گلوکارہ کیملا کابیلو، اداکارہ ہیلن میرن ، نے بھی ریمپ واک کی۔ ادکارہ اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ خود لپ اسٹک تیار کی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے ایک فین پیج کی جانب سے لپ اسٹک تیار کرتے دوران کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں