پاکستان کے اہم اداروں کو ایم کیو ایم لندن کو بھارتی فنڈنگ کے حوالہ سے اہم ترین ثبوت مل گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اہم اداروں کو ایم کیو ایم لندن کو بھارتی فنڈنگ کے حوالہ سے اہم ترین ثبوت مل گئے ہیں ، ا ن ثبوتوں کے مطابق ایم کیو ایم لندن کو پچاس ہزار پائونڈ ماہانہ کی فنڈنگ بھارت سے کی جارہی تھی ، روزنامہ نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فنڈنگ بھارت سے دبئی اور دبئی سے ایم کیو ایم لندن کے بینک اکائونٹ میں جاتی تھی، اس فنڈنگ کے بدلے پاکستان میں اہم اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنا، سندھ میں لسانی فسادات اور ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کو پناہ دینے جیسے کا م کئے جارہے تھے –

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اہم دستاویزات بھی دی ہیں ،ذرائع نے کہا ہے کہ اس منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت یہ ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد سمیت تین مزید رہنما وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہیں ، اس ضمن میں آئندہ چند روز میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئیگی اور ان کے وعدہ معاف گواہ بننے کی صورت میں متحدہ قائد کیخلاف سخت ترین کارروائی ہو سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں