آل راؤنڈر شاہد آفریدی تیسرا ون ڈے دیکھے بغیر ہی ناراض‌ہو واپس چلے گئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تاہم باقاعدہ طور پر ریسیو نہ کئے جانے پر وہ ناراض ہوکر واپس لوٹ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق آل راؤنڈر کو شاہد آفریدی میچ دیکھنے کی غرض سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے تو انہیں کسی آفیشل نے باقاعدہ طور پر ریسیو نہیں کیا۔اس صورتحال پر سابق آل راؤنڈر ناراض ہوگئے اور میچ دیکھے بغیر اسٹیڈیم سے لوٹ گئے۔دوسری جانب پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایک روزہ میچز کی سیریز اپنے نام کر لی-

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 299 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، فخر زمان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ شاہد آفریدی تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تاہم باقاعدہ طور پر ریسیو نہ کئے جانے پر وہ ناراض ہوکر واپس لوٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں