سرفراز احمد کے گذشتہ 33 کی کارکردگی سامنے آگئی

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) سرفراز احمد گزشتہ 33ون ڈے میچوں میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے گزشتہ 33 ون ڈے میچوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق سرفراز احمد نے 33میچوں میں 27.38 کی ایوریج سے صرف 657رنز بنائے جبکہ انکی انکا سٹرائک ریٹ بھی صرف 86.33رہا اور وہ ان میچز میں ایک بھی سینچری نہ بنا سکے جبکہ انہوں نے صرف 4نصف سینچریاں بنائیں۔قومی ٹیم کے کپتان کی گزشتہ 7ون ڈے ایننگز میں بھی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ انہوں نے 7ون ڈے اننگز میں 67 کے سٹرائک ریٹ کے ساتھ صرف 70رنز بنائے ہین اور وہ ان میچوں میں کوئی بھی نصف سینچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

آج بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ مین انہوں نے صرف 23رنز بنا سکے اور سری لنکن ٹیم کے کپتان ہیرو کمارا کی گند پر آؤٹ ہو گئے۔اس سے پچھلے میچ میں بھی وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے اور صرف 8رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔ دوسری جانب تین پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایک روزہ میچز کی سیریز اپنے نام کر لی، کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 299 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، فخر زمان 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا،پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ جمعہ کے میچ کےلئے خریدے گئے ٹکٹ 30 ستمبر یا 2 اکتوبر کو ہونےوالے میچ کےلئے استعمال کیے جا سکیں گے جبکہ شائقین 29 ستمبر کے میچ کےلئے خریدے گئے ٹکٹ بھی 30 ستمبر یا دو اکتوبر کے میچ میں استعمال کر سکتے ہیں۔پی سی بی کی پالیسی کے تحت جن افراد نے اتوار کے میچ کے ٹکٹ لیے ہیں اور اگر وہ پیر کو میچ نہیں دیکھ سکے تو انہیں ان کی رقم مکمل طور پر واپس کردی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں