سرفراز احمد50 ون ڈے میں قیادت کرنیوالے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے

کراچی(نیوزڈیسک)سرفراز احمد 50 ون ڈے انٹرنینشل میچز میں قیادت کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے۔کپتان سرفراز احمد نے 50 ون ڈے انٹرنینشل میچز میں قیادت کا یہ اعزاز گزشتہ روز کراچی میں سری لنکا سے تیسرے میچ کے دوران حاصل کیا۔

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں، انھوں نے 200 میچز میں کپتانی کی، ان میں 110 فتوحات نصیب ہوئیں، 74میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 5 میچز ٹائی ہوئے اور 11 غیر فیصلہ کن رہے جب کہ سرفراز کی زیر قیادت پاکستان نے 28 میچز جیتے،20میں ناکامی ہوئی اور2میچز بے نتیجہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں