سرفرازاحمد نے ناقص فیلڈنگ پر پوری ٹیم کی کلاس لے لی

کراچی(نیوزڈیسک)ون ڈے سیریز جیت لی، لیکن ٹی 20 سیریز میں اگر ایسی فیلڈنگ رہی تو وہ نہیں جیت سکیں گے، پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دو ٹوک کہہ دیا۔ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد سرفراز نے جیت کا کریڈٹ عابد علی کو دیا ساتھ ہی کہا فیلڈنگ معیار کے مطابق نہیں تھی، اگر ایسا ہی ٹی 20 میں کھیلے تو زیادہ میچز نہیں جیت پائیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا ناقص فیلڈنگ کے باعث 40 سے 50 رنز زیادہ ملے۔ دوسری جانب سابق کرکٹر رمیز راجا نے بھی پاکستان کے بولنگ اٹیک کو ناقص قرار دیا، کہتے ہیں.اگلے ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنا ہو گی، نئے پلیئرز کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 10 برس بعد ہوم ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں