قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اپنے عہدے سے دستبردار

لاہور(نیوزڈیسک) قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارک کولز نے نجی مصروفیات کے باعث عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے، وہ آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیں گے۔‏مارک کولز نے 2017 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داریاں سنبھالی تھیں اور ان کا معاہدہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2020 تک تھا۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ‏ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا لطف آیا تاہم اس وقت میرے اہلخانہ کو میری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ‏طویل سوچ بچار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ‏اقبال امام کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‏مارک کولز کے دور میں ویمن ٹیم کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے، ان کے عہدے سے الگ ہونے کا افسوس ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں