خواتین ہوشیار رنگ گورا کرنے کیلئے چھپکلی سے تیار کریمیں بکنے لگیں

انڈونیشیا (ویب ڈیسک)میک اپ کے سامان کی تیاری میں چھپکلیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔ دیواروں اور چھتوں پر رینگنے والی یہ مخلوق جسے ہم نظر انداز کر دیتے ہیں دراصل ہمارے آرائش کے سامان کا حصہ بن چکی ہے ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وائس آف انڈونیشیا نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا میں چھپکلی کو 3ڈالر میں خریدا جاتا ہے جبکہ ایک چھپکلی سے تیار کریمیں بیوٹی پارلرز میں عام خواتین اور دلہنوں کے سجنے سنورنے میں استعمال ہوتی ہے ۔ جریدے کے مطابق انڈونیشیا کے اس گاؤں میں آپ کو جگہ جگہ چھپکلیوں کے ڈھیرلگے نظر آئیں گے۔

گاؤں کے رہائشی رات کے وقت چھپلکیوں کو تلاش کرکے پکڑنے کے لیے نکلتے ہیں، چھپکلیوں کو پکڑنے کے لیے ایک خاص قسم کی چَھڑی کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر گِلو لگی ہوتی ہے، گلو لگی چھڑی کے ذریعے چھپکلی کو پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔چھپکلیاں پکڑنے والے انہیں جمع کرکے اس کام کی سربراہی کرنے والے حوالے کر دیتے ہیں جو انہیں 1 کلو چھپکلیوں کے عوض 3 ڈالر دیتا ہے۔سپلائی کی گئی چھپکلیوں کو سرف سے دھونے کے بعد دھوپ میں سُکھایا جاتا ہے جس کے بعد یہ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کے لیے تیار ہوتی ہیں۔یہ چھپکلیاں میک اپ کے سامان کے علاوہ جلد کی الرجی اور خارش کی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں