Weather

محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بحیرہ عرب میں ڈپریشن بننے کے امکانات سے آگاہ کر دیا

کرا چی(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم سندھ سے نکل چکا ہے جس کے بعد اب شہر میں مزید بارش کا امکان نہیں ہے مگر آنے والے دنوں میں بحیرہ عرب میں ڈپریشن بن سکتے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اکتوبر میں دوپہر کے وقت دھوپ زیادہ رہے گی اور شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، تاہم رات میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اکتوبر کا 30 سالہ اوسط کم سےکم درجہ حرارت 21 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ہے، مگر اس برس اکتوبر گرم رہ سکتا ہے لیکن ہیٹ ویو آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ان دنوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، گزشتہ سال گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی تھی، جبکہ پچھلے دو سال سے اکتوبر کے ان دنوں میں ہیٹ ویو رہی ہے، تاہم رواں ماہ حالیہ دنوں کی خنکی غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ مون سون سیزن ہے، اس میں بحیرہ عرب میں سائیکلونک سرگرمیاں ہوسکتی ہیں اور آنے والے دنوں میں بحیرہ عرب میں ڈپریشن بھی بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں