بلاول بھٹو زرداری کے نام سے کراچی میں جعلی ہاؤسنگ سکیم چلانے کا انکشاف

کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کے نام سے کراچی میں جعلی ہاؤسنگ سکیم چلانے کا انکشاف ۔ اینٹی کرپشن ایسٹ نے چھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جعلی سکیم کے حوالے سے متعدد شکایات ملنے پر بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے جعلی ہاؤسنگ سکیم کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔منظم گروپ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سکیم دکھا رہا تھا-

جس سکیم کا وجود ہی نہیں، اس کی64 فائلیں بھی فروخت کر دی گئیں۔اینٹیکرپشن ایسٹ کے مطابق گروپ مزید سکیمیں چلا رہا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں