خواتین سے شیطانی قوتوں‌کو دور کرنےکے لیے کوڑے برسانے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت میں خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم اور خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کسی سے ڈھکے چُھپے نہیں ہیں۔ بھارت میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ تاہم اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ بھارت کے کسی علاقہ میں ایک جگہ کئی خواتین زمین پر بیٹھی ہیں اور کچھ لوگ ان پر کوڑے برسا رہے ہیں۔

اس حوالے سے متعلقہ علاقہ کے رہائشی شخص نے بتایا کہ یہ وجایاداسامی دن کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ ہم علاقائی زبان میں اسے اچھپن مجمع کہتے ہیں۔ یہ ایک سو سال پُرانا عقیدہ ہے جس کے مطابق یہ کہا جاتا ہے کہ اگر خواتین وجایاداسامی کے دن اچھپن مندر آئیں اور کوڑے کھائیں تو نہیں شیطانی طاقتوں اور وسوسوں سے نجات حاصل ہوجائے گی۔یہ عقیدہ رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے میرے والدین یہاں لے کر آئے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ اگر میں یہاں آ کر کوڑے کھاؤں گی تو مجھے ہر طرح کی شیطانی قوتوں اور طاقتوں سے نجات مل جائے گی۔ اس طرح میں صحتمند اور چُست رہوں گی۔ اسی لیے میں یہاں آئی ہوں تاکہ میں کوڑے کھا کر خود کو ان طاقتوں سے نجات دلوا سکوں۔ نوجوان لڑکی نے مزید کہا کہ شروع میں میں کافی زیادہ خوفزدہ تھی ، مجھے کوڑے کھانے سے کافی ڈر لگتا تھا لیکن کچھ دیر کے بعد میں بالکل ٹھیک ہو گئی۔کوڑے کھانے کے دوران درد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مذکورہ لڑکی نے کہا کہ زیادہ درد نہیں ہوتی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں