رانا ثنا اللہ نے کبھی ہیروئن نہ دیکھنے کا دعوٰ‌ی کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ سیف سٹی کے ریکارڈ نے میرے مو قف کو درست ثابت کیا ہے کہ ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ لوگ بتائیں موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی۔

ساری کارروائی تھانے جاکر فرضی کی گئی۔ رانا ثنا نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، نہ کبھی سگریٹ پیا، خود یہ لوگ وزیر اعظم ہائوس میں بیٹھ کر نشے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اگر کسی ادارے کے آفیشلز کسی سازش کا حصہ بنے ہیں تو یہ بدقسمتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نون لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے بتایا کہ اطلاع ملی ہے پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں