میرپور کا قبضہ مافیا اپنے انجام کو پہنچ چکا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ضمنی الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کریں گے..راجہ راشد علی خان

دبئی(سٹیٹ ویوز )پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر گلف کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ راشد علی خان نے کہا ہے کہ میرپور کا قبضہ مافیا اپنے انجام کو پہنچ چکا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ضمنی الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کریں گے آزادکشمیر اور بالخصوص میرپور کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے مشکور ہیں کہ جنھوں نے میرپور حلقہ ایل اے 3 کے ضمنی انتخابات میں سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امیدوار نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی آزادکشمیر کا ہر کارکن بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ کھڑا ہے ۔

جن عناصر نے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہرایا تھا اور ایسے شخص کوووٹ سے نوازا جسکی نااہلی عدالت میں ثابت ہو چکی ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس وقت بھی کہا تھا کہ مجھے سازش کے ذریعے ہرایا گیا ہے اور اب دنیا نے دیکھ لیا کہ جن سازشی عناصر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ سازش کی وہ جیلوں میں اپنے دن گزار رہے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے چوہدری سعید نااہلی کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرکے غریب اور نادار عوام کے دل جیت لیے ہیں-

سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے عوام میں انصاف کی امید کی کرن نظر آئی ہے ۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر کا ہر کارکن الیکشن کمیشن کے بروقت الیکشن کرانے پر خیر مقدم کرتا ہے کہ جنہوں نے نامساعد حالات میں الیکشن کرانے کا بروقت فیصلہ کیا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ میرپور اس وقت آفت زدہ ہے زلزلے کی وجہ لاکھوں لوگ پریشان ہیں سینکڑوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں دنیا پھر میں مقیم کشمیری میرپور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے-

میرپور کے عوام اس وقت کسی مسیحا کا انتظار کر رہے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکے ہیں وہ وقت دور نہیں جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ضمنی الیکشن جیت کر نہ صرف میرپور کی دوبارہ سے تعمیر و ترقی پر توجہ دیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے انکا مزید کہنا تھا کہ میری میرپور کے عوام سے ایپل ہے کہ وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ساتھ دیں اور انھیں الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں