راولپنڈی: گمشدہ 3 سالہ بچے کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )تھانہ نیوٹاون پولیس نے گمشدہ 3 سالہ بچہ کو لواحقین کے حوالے کردیا۔ ایس ایچ او تھانہ نیوٹاون کے مطابق گمشدہ بچہ محمد طلحہ مری روڈ علاقہ تھانہ نیوٹاون سے ملا-
گمشدہ بچہ ملنے پر تھانہ نیوٹاون پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کے وارثان کی تلاش شروع کردی.انتھک کاوشوں کے بعد بچے کے والدین کو تلاش کرکے ان کے حوالے کردیا گیا۔بچے کے ملنے پر بچے کے وارثان نے نیوٹاؤن پولیس کی کوشش کو کافی سراہا اور پولیس کاشکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ اولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر وقت کوشاں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں