خیبرپختونخوا: غیر حاضری، جعلی ڈگری پر 104 اساتذہ برطرف

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے 104 ایلیمنٹری اور سیکنڈری اساتذہ کو مسلسل غیر حاضری اور جعلی ڈگری پر ملازمت حاصل کرنے پر برطرف کردیا۔

اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے افسر کا کہنا ہے کہ سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) میں اساتذہ کی تعیناتی سے متعلق امور میں بری طرح متاثر تھے۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے کلاس چہارم کے ملازمین سے لے کر بی پی ایس 20 پرنسپل تک کے تمام امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ جعلی ڈگری کے حامل اساتذہ کی بڑی کھیپ کو برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 17 کے 46 سینئر اساتذہ ملازمین برطرف کیے گئے جبکہ دیگر پرائمری اسکول ٹیچرز اور کم گریڈ کے ملازمین ہیں۔محکمہ تعلیم کے افسر نے بتایا کہ مہمند، باجوڑ، خیبر قبائلی اضلاع سے 13-2012 کے درمیانی عرصے میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر بڑی تعداد میں سینئر ٹیچر کو ملازمتیں دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں