چاغی میں ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار شہید

چاغی(نیوزڈیسک)چاغی کے علاقے اسماعیلی لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔

چاغی کے علاقے اسماعیلی لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس سے 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے، سرکاری ذرائع کے مطابق اہلکار زائرین کے کانوائے کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے بعد واپس دالبندین جا رہے تھے۔

زخمیوں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کیا گیا، شہید اہلکاروں کی شناخت سپاہی عبدالقادر اور سپاہی عبدالعزیز جبکہ زخمیوں کی گل امیر، محمد عامر، سیف الرحمن، نوید احمد اور سعید احمد کے ناموں سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں