الیکشن کمیشن سے مرادعلی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست خارج کر دی۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔

وزیراعلی سندھ پر این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔حلیم عادل شیخ نے سعید غنی سمیت دیگر وزراء کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کر رکھی تھی۔الیکشن کمیشن میں رکن پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی۔حلیم عادل شیخ کی جانب سے کوئی بھی پیروی کیلئے پیش نہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں