مردان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ماں اور تین بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

مردان (نیوزڈیسک)مردان میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور تین بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں فائرنگ کا واقعہ مکان کی ملکیت کے تنازع پر پیش آیا۔ملزمان نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین بھائی، ماں اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں