حامد میر

حامد میر نے عمران خان کے استعفے کے حوالے سے نیا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامدمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر یہ بتا دیا جائے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کس کس کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے اور ان رابطوں میں کیا کیا باتیں ہوئی ہیں تو شیخ رشید صاحب کو راتوں میں نیند نہیں آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو یہ بتانا چاہیے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات کون اور کس نوعیت کے کر رہا ہے-

وہ تو کہتے پھرتے ہیں کہ مولانا کے ساتھ بات چیت فائنل راؤنڈ میں داخل ہوچکی ہے، اگر ہم نے بتا دیا کہ مولانا فضل الرحمان کے کس کس کے ساتھ کس نوعیت کے رابطے ہیں تو پھر شیخ رشید صاحب کی راتوں کی نید اُڑ جائے گی۔ حامد میر کے تجزیہ پر کرنل (ر) وسیم بھی میدان میں آگئے ، اور ایسی بات کہہ دی کہ پورا ملک حیران رہ گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ’’حامد میر کی اسی بات پر کرنل (ر) وسیم نےٹویٹ کیا کہ حامد میر صاحب کی اطلاعات یقیناً ہم سے زیادہ ہیں، کچھ باتیں تو ہمیں بھی پتہ ہیں اور ان میں موسٹ کنفرم یہ کہ مولانا کو کہا گیا ہے کہ یکم نومبر تک اسلام آباد تشریف نہ لائیں-

یکم تک استعفیٰ آ جائے گا، اگر نہ آیا تو بے شک 2 کو مارچ لے کر آ جائیں، تمام ادارے غیر جانبدار رہیں گے ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں