ایران نے سعودی عرب کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اس وقت ایران، سعودی عرب اور خاص کر کے یمن کی صورتحال کو لے کر سب کے ساتھ مسلسل رابطے استوار کیے ہوئے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم کی امن کیو کوششوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ اگر سازگارماحول پیدا پوا تو وہ خود چل کر سعود عرب جانے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خطے میں امن کی کوششیں رنگ لانے لگی، عمران خان کی کوششوں کے پیش نظر سالوں سے پرانے حریفوں کے درمیان میں برف پگھلنے لگی ہے اور سعود عرب اور ایران ایک دوسرے کے قریب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس حوالے ایرانہ وزیر خارجہ جواد ظریف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کی یمن کے ھوالے سے تمام تر پالیسیاں یمنی عوام کے مفاد کے لیے ہیں، ایران اس بات پر یقین رکھتاہے کہ جنگ کا خاتمہ یمنی عوام کی سب سے بڑی مدد ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ اگر سازگار ماحول پیداہوا تومیں سعودی عرب کے ساتھ اختلافات کے خاتمے اور تنازعات کے حل کے لئے خود سعودی عرب جانے کے لئے تیار ہوں۔ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی امن کی کوششوں کو سراہا گیا، اس حوالے سے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اس وقت ایران، سعودی عرب اور خاص کر کے یمن کی صورتحال کو لے کر سب کے ساتھ مسلسل رابطے استوار کیے ہوئے ہیں-

چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نےایران کا دورہ کیا، اس دورے میں وزیر اعظم عمران خان کی ایرانی صدر، ایران کے سپریم لیڈر اور ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی، ان ملاقاتوں میں صرف پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے ایران سعودی تنازعہ حل اور یمن کی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں