سوشل جسٹس پارٹی کی مظفرآبادمیں صحافیوں اورمظاہرین پرتشددکی مذمت

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سوشل جسٹس پارٹی نے مظفرآبادمیں مظاہرین اورصحافی برادری پر وحشیانہ تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گردی نے معصوم بچوں، عورتوں کو ہراساں کیا ۔ یہ سب کچھ حکومت کی موجودگی میں ہوا جنہوں نے قانونی احتجاج پر غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کئے۔

پی این اے نے کئی روز پہلے انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج شروع کیا اورسوشل جسٹس پارٹی پی این اے کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان پر ہونے والے تشدد کی پر زور مذمت کرتی ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر کی بے بسی کا ہمیں علم ہے کیونکہ آئی جی پولیس کے اوپر انکا حکم نہیں چلتا جسے حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کے لوگوں پر مسلط کیا ہوا ہے۔

سوشل جسٹس پارٹی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی این اے کے قائدین اور مظاہرین بشمول صحافی برادری سے انتظامیہ معافی مانگے اور ان کے مالی نقصانات کا ازالہ کرے اور سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں پر جھوٹے کیس بنانے سے باز آئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں