دفتر خارجہ میں‌ حریم شاہ کی انٹری –پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے دفتر خارجہ میں داخل ہونے کے معاملہ پر انکوائری شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حریم شاہ دفتر خارجہ کی ایک اہم شخصیت کی اجازت سے اندر داخل ہوئیں، حریم شاہ کو ٹک ٹاک بنانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ ٹک ٹاک کافی دن پہلے بنائی گئی، بعد میں وائرل ہوئی، دفتر خارجہ کے اعلی حکام کے معاملے میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے ۔

ذرائع نے بتایاکہ دفتر خارجہ کے حساس ترین پالیسی معاملات کے باوجود ایک ٹک ٹاک گرل کی اندرونی کمروں تک رسائی کیسےممکن ہوئی؟ ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی گانے چلا کر ویڈیو کو اپ لوڈ کر دیا گیا،معاملے پر دفتر خارجہ میں اعلی سطح کی انکوائری شروع کر د ی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ اگر ایک ماڈل دفتر خارجہ میں آزادانہ مٹر گشت کر سکتی ہے تو حساس معلومات وہاں کیسے محفوظ ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں