حریم شاہ کے دفتر خارجہ جانے کا معاملہ ؛ توصیف عباسی نے معاملہ سے لاتعلقی ظاہر کر دی

اسلام آباد ( سٹیٹ ویوز) دو روز قبل سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز اورتصاویر وائرل ہوئیں تھیں -جس میں انہیں دفترخارجہ سمیت اہم عمارتوں کے اندر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے- اس معاملہ کو لے کر میڈیا پر خوب بحث بھی چل پڑی تھی کہ انتہائی اہم عمارتوں میں جانے کی اجازت کس نے اور کیسے دلوائی اور اس سب میں مرکزی کردار کس کا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکٹری اطلاعات توصیف عباسی کا نام خبروں میں گردش کر رہا تھا جس کے مطابق حریم شاہ کو دفتر خارجہ تک رسائی توصیف عباسی نے دلوائی ۔تاہم سٹیٹ ویوز سے بات کرتے ہوئے توصیف عباسی نے موقف دیا ہے کہ اس معاملہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ محض الزام کی بنیاد پر مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔در حقیقت وہ حریم شاہ کو نہیں جانتے اور نہ ہی ان سے کبھی تعلق رہا ہے۔توصیف عباسی نے واقعہ میں ان کا نام استعمال کیے جانے کو الزام قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں