ملک کے معروف نعت خواں کے انتقال کی خبر نے فضا سوگوار کر دی

کراچی (ویب ڈیسک) معروف نعت خواں یوسف میمن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔ مجھے د ر پہ پھر بلانا ،جس نے مدینے جانا کر لو تیاریاں جیسی مسحور کن نعتیں پڑھنے والے معرف نعت خوان یوسف میمن صبح انتقال کر گئے۔ یوسف میمن طویل عرصے سے سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے، ان کی عمر 60 برس تھی۔

مرحوم کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل گزشتہ روز ممتاز شاعر اور نعت خواں اعجاز رحمانی بھی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 83 برس تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں