ملک بھر میں تعطل کا شکار ہونے والی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین میں آنے والی خرابی کے باعث ملک بھر میں تعطل کا شکار ہونے والی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے.پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں متاثرہ انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ دو انٹرنیشنل کیبلز میں آنے والی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے. ایس ایم ڈبلیو4 کو صبح 1 بج کر 35 منٹ پر جب کہ آئی ایم ای ڈبلیو ای کو صبح 4 بج کر 13 منٹ پر بحال کیا گیا.ترجمان پی ٹی اے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہیں.یاد رہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی تھي۔ یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان نے بتائی۔

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آنے والی خرابی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں کے انٹرنیٹ میں خرابی پیدا ہوئی اور سروس شدید متاثر ہوئی۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی سی ایل اس ضمن میں متعلقہ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر خرابی کی جگہ جاننے کی کوشش کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں