یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہو یا کمی ؟جانیے

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،اوگرا نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیجنے کی تیاریاں کر لیں۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جو سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی ہے اس میں سفارش کی گئی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹراضافےکیا جائے-

ڈیزل کی قیمت میں 27پیسےفی لیٹراضافہ کیا جائے،پٹرول کی نئی قیمت 114روپے24 پیسےفی لیٹرمقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 127روپے41 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے،مٹی کےتیل کی نئی قیمت 97 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 85روپے33 پیسےفی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے-

اوگرا نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے جبکہ وزارت خزانہ کو یہ سمری 31 اکتوبر کو بھیجی جائے گی ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت اورتاجروں میں معاہدہ طےپاگیا ہے۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئےبجلی کےبل کی حد12لاکھ کردی گئی ہے-

فیصلوں کاقومی معیشت پراچھا اثر پڑے گا،تاجروں کےمسائل کےحل کیلیےایف بی آرمیں ڈیسک قائم ہوگا، نئےٹریڈرزکی رجسٹریشن،انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکیلئےاردومیں فارم جاری ہوں گے، نئےٹریڈرزکی رجسٹریشن،انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکیلئےاردومیں فارم جاری ہوں گے،تاجروں کیلیےکاروبارمیں آسانیا ں پیداکی جائیں گی۔ اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن کامران خان کا کہنا تھا کہ نامور اینکر پرسن اور سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ ’’کشیدگی میں کمی جاری تاجروں نے ہڑتال ختم کردی –

حکومت شناختی کارڈ کی شرط پر قائم ہے، آزادی مارچ کی پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی بجائے پنجاب حکومت نے زیادہ مدد کی، نواز شریف آج فضل الرحمن سے نہ ملے ،اینکرز کی گلو خلاصی ہوئی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیمرا کی کھنچائی ہوئ اور اب آپا فردوس کی طلبی ہو گئی‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں