بھارت نے 450کشمیریوں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی

سرینگر(نیوزڈیسک)دنیا بھرمیں کشمیریوں کی آوا ز کو دبانے کیلئے بھارت کا ایک اوراوچھا ہتھکنڈہ،مقبوضہ کشمیر میںجاری بھارتی مظالم کو دنیا میں بے نقاب ہونے سے روکنے کے لیے قابض حکمرانوں نے کشمیریوں کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں 450افراد کی فہرست تیارکی گئی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہرست میں سیاسی رہنماو کارکن ،معروف تاجر، صحافی اور وکلاءشامل ہیں۔

فہرست کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کشمیری بیرون ملک سفرکرکے وہاںبھارتی مظالم کو بے نقاب نہ کریں۔ بھارتی حکام نے 5اگست کے بعد بیرون ملک جانے والے کئی افراد کو نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر روکااورانہیں روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ ان کے پاس ویزا سمیت تمام قانونی دستاویزات موجود تھیں ۔

قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے دنیاکو بے خبر رکھنے کے لیے موبائل فون ، لینڈ لائن اور انٹرنیت سمیت ہرقسم کے مواصلاتی ذرائع بھی معطل کردیے تھے۔ اس دوران ایک کشمیری وکیل اور حال ہی میں بنائی گئی نئی سیاسی جماعت کےکنوینر عزیر نذیر رونگاکو بھی بیروں ملک جانے سے روکا گیا ۔ اس سے پہلے ان کی پارٹی کے سربراہ شاہ فیصل کو بھی بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں