راولاکوٹ:قانون شکنی پر پولیس اہلکار فیصل شاہ کی عبوری ضمانت مسترد

راولاکوٹ ( خورشیدبیگ سے )قانون کے محافظ ہی قانون شکن نکلے، اختیارات کا ناجائز استعمال ،فون پر لوگوں کو تنگ کرنا بلیک میل کرنا اور گالم گلوچ کرنے پرملزم پولیس اہلکار فیصل شاہ کی عبوری ضمانت مسترد کردی گئی .ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ منیر احمد فاروقی نے دفعہ29TA,506APC کے تحت عبوری ضمانت مسترد کی .

تفصیلات کے مطابق بھونٹ کہنہ باغ کے رہائشی سردار اکرم حسین نے ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن کو درخواست دی تھی کہ فیصل شاہ نامی پولیس اہلکار اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مجھ سمیت دیگر لوگوں کو فون پر بلیک میل کرتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے ساتھ ہی اپنے بااثر ہونے کا رعب بھی ظاہر کرتا ہے جس پر ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن کے حکم پر تھانہ میں پولیس اہلکار فیصل شاہ کے خلاف دفعہ 29TA,506APCمقدمہ درج کیا گیا جس پر ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی.

ہفتہ کے روز عدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فریقین کو سماعت کرنے اور وکلاء کی بحث سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ملزم پولیس اہلکارکو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں