Nepra

بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے سیٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے ستمبر کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد مییں کیا گیا۔ فیصلے سے صارفین پر33ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ادائیگی کرنا پڑے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سی سی پی اے نے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی پالیسی ہر صورت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہے لیکن ستمبر میں فرنس آئل کے پاور پلانٹ چلائے جاتے تو لوڈشیڈنگ نہ کرنا پڑتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں