آزادکشمیر:بیوی کی موت کی خبر سنتے ہی خاوند بھی خالق حقیقی سے جاملا

تتہ پانی (سٹیٹ ویوز)بیوی کی موت کی خبر سنتے ہی خاوند بھی خالق حقیقی سے جاملا- تفضیلات کے مطابق تتہ پانی آزاد کشمیر کے نواحی گاؤں مکڑالی کے رہائشی میاں وبیوی دونوں‌ انتقال کرگئے ۔ راجہ محمد عارف کی بیوی علالت کے باعث کوٹلی ہسپتال میں زیر علاج تھی اور آج شام وہ زندگی کی بازی ہار گئی ۔

بیوی کی موت کی خبر خاوند برداشت نہ کرسکا اور اسے دل کا دورہ پڑا اور ایک گھنٹے بعد وہ بھی چل بساہے۔ان اموات کو لیکر علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں