سٹیٹ بینک نے روزگار کے مزید 40 لاکھ مواقع پیدا ہونے کی خوشخبری سنادی

کراچی(نیوزڈیسک) سٹیٹ بینک نے روزگار کے مزید 40 لاکھ مواقع پیدا ہونے کی خوشخبری سنادی ہے۔ سٹیت بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل پیمنٹ سسٹم کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے ذریعے پاکستان کی جی ڈی پی میں 7 فیصد تک اضافہ کے علاوہ روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ادائیگیوں کے نئے نظام سے مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی کو 7فیصد تک بڑھانے کے علاوہ روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سٹیٹ بینک نے نیشنل پیمنٹ سسٹم سٹریٹیجی جاری کی ہے جس کے تحت فنانشل مارکیٹ انفراسٹرکچر (ایف ایم آئیز) سے قومی معیشت کی ترقی کیساتھ ساتھ بے روزگاری کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔ ایف ایم آئیز کے تحت ادائیگیوں کے موثر الیکٹرانک نظام سے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے علاوہ ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ نیشنل پیمنٹ سسٹم کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے ذریعے پاکستان کی جی ڈی پی میں 7 فیصد تک اضافہ کے علاوہ روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے-

اس کے علاوہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ڈیپازٹس میں 263 ارب ڈالر اضافہ متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حکمت عملی کے تحت 2025ء تک مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائیگا جس سے ملک کے معاشی استحکام میں مدد ملے گی اور ملک میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نے بھی کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے-

عوام ان لٹیروں کو جان چکی ہے، اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں۔پیر کو جے یو آئی کے دھرنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، عمران خان کی وجہ سے 70 سال بعد کشمیر پر پوری دنیا بات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں