امریکی اخبار فوربز نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک قرار دے دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو سرمایہ کاری بہترین ملک قرار دے دیا، پاکستان کی سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں 18 درجے بہتری آئی ہے ،32ویں سے 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کے بارے میں نئی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اقتصادی میدان میں درست راستے پر گامزن ہے جبکہ فوربز رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے اور پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے 32ویں سے 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے جریدے فوربز نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ فوربز کے مطابق پاکستان کا شمار ان تین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے رواں سال مجموعی طور پر مثبت پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے پاکستان 32 ویں نمبر سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران خواتین کی قیادت اور سرمایہ کاری میں آسانی کے حوالے سے بھی پاکستان کے درجے میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں