ایک ساتھ دو چھٹیوں کا اعلان

ناروال (نیوزڈیسک) کرتارپور راہداری منصوبے کی افتتاح کی تیاریاں، ناروال کے شہریوں کو 2 چھٹیاں مل گئیں، 9 نومبر کو منصوبے کے افتتاح کے باعث مقامی تعطیل ہوگی، جبکہ 10 نومبر کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ناروال کے شہروں کو 2 روز کیلئے تعطیلات مل گئی ہیں۔ ناروال میں کرتارپورراہداری منصوبے کے افتتاح کے پیش نظر 9 نومبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل ہوگی۔

جبکہ 10 نومبر کو پورے ضلع میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں تعطیل ہو گی۔ یوں ناروال کے شہری 2 روز کی تعطیل سے مستفید ہوں گے۔ جبکہ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری منصوبے کا افتتاح 9 نومبر کو کریں گے۔ حکومت پاکستان نے 11 ماہ کے قلیل عرصے کے دوران کرتارپور راہداری منصوبے کو مکمل کر کے سرحد پار اور دنیا بھر میں موجود سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔

پاکستان کو کرتارپور راہداری منصوبے کی بدولت کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب باباگورہ نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریباًت میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی آمد کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ 5 نومبر سے شروع ہو گیا۔ 5 ،6 نومبر کو بھارت سے سکھ یاتری خصوصی ِٹرین پر پاکستان پہنچیں گے۔

7 نومبر کو بھارت سے آے 2500 سو زاہد سکھ یاتری کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نارووال جائیں گے ،8 نومبر کوسکھ یاتری کرتار پور صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ،9 نومبر کو سکھ یاتری کرتار پور صاحب کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کے بعد ننکانہ صاحب جنم استھان روانہ ہوں گے ۔ 10/11 نومبر کو ننکانہ صاحب جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کریں گے –

12 نومبر کو سکھ یاتری بھوگ آکھنڈ پرتھ صاحب اور نگر کیرتن جنم استھان کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اور پھر 13/14 نومبر کو سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد وآپس بھارت روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں