جموں کشمیر لبریشن فرنٹ شاھین کا یوم تاسیس 10نومبر کو رولاکوٹ کی سر زمین پر منعقد کیے جانے کا اعلان

راولاکوٹ آزاد کشمیر (سٹیٹ ویوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ شاہین کا 27 واں یوم تاسیس 10 نومبر کو راولاکوٹ میں منعقد کیا جارہا ہے جس سے قوم پرست ترقی پسند راہنما خطاب کریں گئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ شاھین کا یوم تاسیس بھرپور جوشِ جزبے کے ساتھ ریاست اور دنیا بھر میں مناہے گئی مرکزی پروگرام ہیل ٹاپ ہوٹل رولاکوٹ میں منعقد ہوگا پروگرام میں دنیا بھر سے ترقی پسند راہنما شرکت کریں گے-

پروگرام ریاست جموں کشمیر کی آزادی کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہارِ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ شاھین خواتین وینگ کی چیرپرسن متحرمہ نصرت شاھین نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا انھوں کہا کے جے کے ایل ایف شاھین نے ریاست جموں کشمیر کی کشیدہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے آرپار ریاست جوڈ دو کے نام سے پروگرام کو منسوب کیا ہے ریاست جموں کشمیر کی آزادی کےلئے ہمشہ لبریشن فرنٹ شاھین نے اپنا رول دیا ہے-

اس وقت ریاست کے لوگوں کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ہمارا پروگرام ریاست کے لوگوں کو متحد کرنے کا پیغام ہے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ شاھین اپنے پروگرام میں شرکت کےلئے تمام ریاست بھر کے لوگوں کو دعوت دیتی ہے پروگرام میں شرکت کر کے اپنے حصہ کا رول دیں پروگرام میں ریاست بھر کی خواتین خصوصی شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں