وٹس اپ کے ذریعے وائس کال پر پاپندی کے خاتمے لے لیےاہم عرب ملک نے اقدامات شروع کر دیے

ابوظہبی(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاہے کہ ان کی حکومت وٹس اپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر بڑے ٹیکنالونی پلیٹ فارمز خصوصا فیس بک کے زیر ملکیت وٹس اپ کےساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے پہلے ہی وٹس اپ کے ساتھ تعاون بڑھایا ہے۔ ہم نے مواصلات کو کنٹرول کرنے کے ریاست کے نقطہ نظرکے حوالے سے بہت سے منصوبوں میں اپنے تصور کی بہت اچھی تفہیم دیکھی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی سائبر سکیوریٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ جلد ہی وٹس اپ کی وائس کال پر پابندی ختم کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں