15سو افغان تربیت یافتہ مسلح افراد اسلحہ سمیت اسلام آباد پہنچ گئے، سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ 1 ہزار سے 1500 کے قریب افغانستان سے ٹریننگ یافتہ مسلح افراد اسلحہ سمیت اسلام آباد میں پہنچادیے گئے ہیں۔ جی این این کے پروگرام ” خبر ہے “ میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ 1500 کے قریب افغانستان سےتربیت یافتہ افراد پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے گھروں اور راولپنڈی کے گھروں میں اسلحہ سمیت پہنچا دیئے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ کل پرسوں تک مولانا فضل الرحمان ایک ادارے کیخلاف ایسی بھیانک گفتگو کریں گے جس کی لائن ان کو افغانستان سے مل چکی ہے،انہوں نے کہا کہ اس گفتگو کا نقصان پاکستان کو ہو سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں