پولیس نے گزشتہ روز چوری شدہ چلغوزے بر آمد کرلئے

جنوبی وزیرستان (ویب ڈیسک )پولیس نے گزشتہ روز چوری شدہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چلغوزے بر آمد کرلئے۔تفضیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں واقع ایک گودام سے نامعلوم نقاب پوس افراد نے سوا کروڑ سے زائد مالیت کے چلغوزے لوٹ لئے تھے، تاہم ایک ہی روز کے بعد پولیس نے چوری ہونے والے چلغوزے برآمد کرلئے۔پولیس حکام کے مطابق خفیہ معلومات پر ایک گھر میں چھاپہ مارا تو گزشتہ روز چوری ہونے والی چلغوزوں کی بوریاں برآمد کرلی ہیں-

چلغوزں کے مالک کو اطلاع کردی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد چلغوزے متعلقہ مالکان کو واپس کردیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مسلح نقاب پوش افراد رات کے وقت حسن گودام کی دیوار پھلانگ کر اندرداخل ہوئے اور وہاں موجود چوکیدار اور دیگر افراد پر اسلحہ تان کر یرغمال بنالیا۔ ڈاکوؤں نے نہ صرف اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل چھینے بلکہ گودام سے 23 بوری چلغوزے بھی لوٹ کر ڈبل کیبن گاڑی میں رکھے اور فرار ہوگئے۔

متاثرہ تاجروں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں بیان دیا تھا کہ کے مطابق لوٹے گئے چلغوزوں کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں