نواز شریف کی ضمانر اور بیرون ملک روانگی جنرل قمر جاوید باجوہ کی قریبی شخصیت نے اس سارے معاملے میں کیا کردار ادا کیا؟

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی فخر الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے لیے کس نے اہم کردار ادا کیا؟ نواز شریف کی والدہ اور شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قریبی رشتہ دار سے ملاقات کی،جس نے کلیدی کھلاڑی کا کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ رپ اپنے ایک پیغام میں معروف صحافی فخر الرحمان کا کہنا تھا کہ ’’ نواز شریف کی ضمانت کے لیے کس نے اہم کردار ادا کیا؟

نواز شریف کی والدہ اور شہباز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قریبی رشتہ دار سے ملاقات کی، جس نے کلیدی کھلاڑی کا کردار ادا کیا، کلیدی کردار ادا کرنے والی اس شخصیت نے اگست 2019ء میں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں بھی ملاقات کی تھی، کہ نواز شریف ،ان کی والدہ، شہباز شریف اور مریم نواز بھی لندن میں ہوں گے،کیسز زیر التو رہیں گے۔نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ‘‘۔

اس سے قبل معروف صحافی مظہر عباس نے دعویٰ کیا کہ ’’ 2019 کا پہلا این آر او۔۔ جلد ہی دوسرا این آر او بھی ہو گا،مسلم لیگ اور تحریک انصاف دونوں کے لئے اپنی اپنی پوزیشن کا دفاع کرنا مشکل ہے ‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں