فردوس عاشق اعوان نے سینٹورس میں کیلی گرافی کی نمائش کاافتتاح کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سینٹورس میں کیلیگرافی کی نمائش کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سردارگروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سردار یاسر الیاس خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو سینٹورس کا ماڈل بھی پیش کیا۔

یہ نمائش اگلے تین دن کیلئے سینٹورس عوام کیلئے جاری رہیگی۔نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والسلم کے اسماء گرامی جو سونے کے ساتھ لکھے ہوئے ہیں وہ نمائش میں رکھے گئے ہیں۔نمائش میں رکھے فن پارے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے سینٹورس کا رخ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں