سلمان خان نے دبنگ 3سے راحت فتح کاگانانکال دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بولی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ‘دبنگ 3 ‘ سے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا نکال دیا گیا ہے۔یہ فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے اور اس حوالے سے حتمی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ راحت فتح علی نے اس فلم کے لیے ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر انڈسٹری نے فیصلہ کیا تھا کہ سرحد کی دوسری جانب کے گلوکاروں کے ساتھ کام روک دیا جائے، راحت فتح علی کا تعلق پاکستان سے ہے، اسی وجہ سے سلمان خان اور ان کی پوری ٹیم نے ان کی آواز کی جگہ کسی اور گلوکار کو لینے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں