سنی دیول اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شاندار تصویر منظر عام پر آگئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر جہاں بھارت سے بہت سی شخصیات آئیں وہی پاکستان کے خلاف بھارتی فلموں میں زہر اگلنے والے سنی دیول کی شرکت نے سب کو حیران کر دیا لیکن ہمارے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عُثمان بُزدار بھی کسی ہیرو سے کم نہ نکلےاور ایسے انداز میں سنی دیول کے ساتھ بیٹھ گئے کہ ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب بالکل سنی دیول کے ساتھ ہی بیٹھے تھے ۔ جبکہ سکھ مذہبی روایات کے مطابق سب نے اپنے سروں پر بگڑیاں یا پھر جو سکھ نہیں تھے انہوں نے اپنے سروں کو رومال سے ڈانپ رکھا تھا لیکن ہمارے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے سر پر نہ پگڑی پہنی اور نہ ہی رومال بلکہ ایک عام سی ٹوپی پہن کر سنی دیول کے ساتھ بیٹھے رہے، عثمان بُزدار کی سنی دیول کے ساتھ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصروں کا آغاز ہوگیا ۔ کاکا خوبصورت نامی ٹوئٹر ہنڈلر نے لکھا کہ ’’ سنی دیول آپکے عثمان بُزدار کے سامنے بیٹھا ہے‘‘۔

اس تصویر کو دیکھ کر سینئر اینکر غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں اور اپنے رد عمل میں کہا کہ ’’ کسی نے سر پر پگڑی باندھی ہوئی ہے کسی نے رومال باندھا ہوا ہے لیکن ہمارے معصوم وزیراعلیٰ نے سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ ہاہ بھولا سائیں جیوندا رہویں‘‘۔

محمد حضران نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’’ یہ آج کی خوبصورت تصویر ہیں کیونکہ سنی دیول ہمارے لیجنڈری وزیر اعلیٰ کے ساتھ بیٹھے ہیں‘‘۔

عبید الرحمان خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’’ اصلی ہیرو تو ہمارے وزیر اعلیٰ عثمان بُزدار لگ رہے ہیں جو ایک عام سے سکھ جسکا نام سنی دیول ہے، اسکے ساتھ بیٹھے ہیں۔۔‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں