خان صاحب! اپنا ریکارڈ درست کریں۔۔۔!!! وزیر اعظم کی تقریب حلف برادری سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوت سدھو کے کان میں میں کیا کہا تھا؟

لاہور(نیوز ڈیسک ) ماروری سرمد کا کہنا ہے کہ کُرتار پور راہداری کی خوشخبری عمران خان نے نہیں بلکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سدھو کو دی گئی، حلف اُٹھانے سے قبل ہی جنرل قمر جاوید باجوہ سدھو کے کان میں یہ کہہ چکے تھے کہ وہ کرتار پور راہداری کو کھول دیں گے۔تفصیلات کے مطابق آج تاریخی دن تھا جب ستر سالوں بعد وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا-

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سدھو کا کہنا تھا کہ میرے یار نے جو وعدہ کیا اس نے پورا کر دیا، میں نے بہت سے لیڈر دیکھے لیکن عمران خان دنیا کے وہ واحد لیڈر ہیں جو اللہ کی بات کرتے ہیں، انسانیت ، امن کی بات کرتے ہیں، یہ بہادر لیڈر ہیں۔ اسی پر معروف سماجی کارکن ماروی سرمد بھی میدان میں آگئیں اور ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ماروی سرمد کا کہنا تھا کہ ’’ عمران خان صاحب! کرتار پورراہداری کی خوشخبری جنرل باجوہ نے سدھو کو دی تھی-

آپ کے وزیراعظم بننے اور حلف اٹھانے سے پہلے یہ کرتار پورراہداری کی کھولنے کی خوشخبری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدھو کے کان میں دی تھی، عمران خان آپ ایسا نہ کریں، آپ اپنا ریکارڈ درست کریں ‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں