بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،مزید 2کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(نیوزڈیسک)بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نےگندربل کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران گھر گھر تلاشی لی جب کہ قابض فوج نے محاصرے کی آڑ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور 48 گھنٹوں میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں