نواز شریف ڈٹ گئے، حکومتی شرط پر باہر جانے سے انکار

لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کی شرط پر بیرون ملک علاج کے لیے جانے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے جاتی عمرہ میں حکومت کے مشروط فیصلے سے متعلق نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی۔شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے واضح طور پر کہا کہ وہ حکومتی مشروط فیصلے کے بعد بیرون ملک نہیں جائیں گے۔

شریف خاندان کے افراد نے نواز شریف سے اصرار کیا ہے کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک چلے جائیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف، ان کےذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی لندن روانگی تاحال کنفرم نہیں ہوسکی ہے۔شریف خاندان کے مطابق ایئرایمبولینس کو بھی پاکستان پہنچنے کی تاحال ہدایت نہیں دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں