روڑوں کی جائیداد نواز شریف کے نام۔۔۔!!! (ن) لیگی رُکن اسمبلی نے سب کو پیچھے ہی چھوڑدیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کر دی۔ لیگی ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے بیان حلفی میں پچیس کروڑ روپے مالیت تمام جائیداد نوازشریف کے نام کرنے کا اعلان کیاہے ۔بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ مرزا محمد جاویدحکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نوازشریف کی ضمانت کیلئے تمام پراپرٹی مالیت25کروڑ روپے حکومت کی تحویل میں دیتاہوں-

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔ نوازشریف جب تک واپس نہیں آئیں آئیں گے وہ حکومت کی تحویل میں رہیں گے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن )کے کارکن مرزااخلاق احمد نے بطور گارنٹی اپنے آپ کو پیش کردیا ۔میاں نوازشریف کی جگہ اپنے آپ کو حکومت کی تحویل میں دینے کا بیان حلفی بنا لیا۔لیگی کارکن مرزا اخلاق احمد نے اپنے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ میاں نوازشریف کی ضمانت کے طور پر خود کو حکومت کی تحویل میں دیتا ہوں –

میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے ان کا نام ای سی ایل سے نکال کر بیرون ملک علاج کے لئے جانے دیںجب تک میاں نوازشریف واپس نہیں آتے میں حکومت کی تحویل میں رہوں گا۔خیال رہے کہ نواز شریف کو حکومت کی جانب سے بیرون ملک بھیجنے کی اجازت دے دی گئی ہے، حکوتی وزیر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے اگر 7 ارب کے بانڈز جمع کرا دیئے جاتے ہیں-

انہیں چار ہفتوں ( ایک مہینے ) کے لیے علاج کی گرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی ۔ اب یہ فیصلہ ن لیگ کو کرنا ہے کہ وہ اپنے قائد کی صحت کو لے کر یہ فیصلہ کرتے ہیں یا نہیں، دوسری جانب نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے جو ائیر ایمبو لینس بلوائی جانے تھی اسے بھی کینسل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں