پی ایس ایل 5؛ کس کھلاڑی کو کتنا معاوضہ ملے گا ؟

لاہور(نیوزڈیسک)پی سی بی نے پی ایس ایل 5 کیلیے نظرثانی شدہ سیلری کیپس بھی جاری کردیں۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لیے 147 تا 218 ہزارامریکی ڈالر مختص کئے گئے ہیں جوکہ 23 سے 34 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں، ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے 73 تا 103 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 11.5 تا 16 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں، گولڈ کے لیے 44 ہزار تا 58 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 6.9 تا 8.9 ملین پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

سلور کیٹیگری کے لیے سیلری کیپ 15 تا35 ہزار ڈالر ہے، یہ رقم 2.4 تا5.4 ملین پاکستانی روپے بنتی ہے، ایمرجنگ کیٹیگری کے لیے 6.5 ہزار تا9.5 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں جوکہ 1ملین تا 1.5 ملین پاکستان ہیں، اختیاری سپلمنٹری راؤنڈ کا بجٹ کیپ 120 ہزار ڈالر یعنی 19 ملین روپے رکھا گیا ہے۔

ہر فرنچائز گزشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے جس کے لیے ریٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی، ڈرافٹ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں