نامعلوم افراد کی فائرنگ،ڈی ایس پی شہید،تین اہلکارزخمی

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان شہید اور تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دلزاک روڈ کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم غنی خان جاںبر نہ ہو سکے۔

فائرنگ کار پر کی گئی جس سے فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سرچ آپریشن سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں